رافیل نڈال نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، نوویک جوکووچ کی ایک درجہ تنزلی دوسرے نمبر پر چلے گئے، مونفلس 3 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں داخل

پیرس ۔ 05 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں ہسپانوی کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال نے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربین سٹار سے پہلی پوزیشن چھین لی، نڈال نے اپنے کیریئر میں 8 ویں مرتبہ پہلی پوزیشن پر فائز ہوئے، نڈال پیرس ماسٹرز میں پٹھوں کی تکلیف کے باعث سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے تھے …

پیرس ۔ 05 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں ہسپانوی کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال نے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربین سٹار سے پہلی پوزیشن چھین لی، نڈال نے اپنے کیریئر میں 8 ویں مرتبہ پہلی پوزیشن پر فائز ہوئے، نڈال پیرس ماسٹرز میں پٹھوں کی تکلیف کے باعث سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے تھے اس کے باوجود وہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے، سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور ٍ16 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ پیرس ماسٹرز جیتنے کے باوجود پہلی پوزیشن نہ بچا سکے، وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے، خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ نئی درجہ بندی کے مطابق 128 ویں سے 127 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں سیمونا ہالپ،الینا سویٹولینا اور کیکی برٹنز کی ترقی ہوئے ہے، امریکی ٹینس سٹار سا بق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں سپین کے رافیل نڈال نے کیریئر میں 8 ویں مرتبہ پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی، سربین سٹار نوویک جوکووچ پیرس ماسٹرز جیتنے کے باوجود سیزن کا اختتام پہلی پوزیشن کے ساتھ نہ کر سکے، نوویک جوکووچ اور سوئس سٹار راجر فیڈرر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ روس کے ڈینیلی میڈویڈوف چوتھے، آسٹریا کے ڈومینک تھیم پانچویں، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے جبکہ جرمنی کے الیگزینڈر زویرو ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے، اٹلی کے میٹو بریٹینی ایک درجہ ترقی پاکر نویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، سپین کے بروبرٹو باٹسٹا آگٹ ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں سے نویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ فرانس کے گیل مونفلس تین درجے ترقی پاکر 13 ویں سے دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن بھی تین درجے ترقی کے بعد 14 ویں سے 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے، اٹلی کے فابیو فوگنینی 12 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ جاپان کے کی نیشیکوری دو درجے تنزلی کے بعد گیارہویں سے 13 ویں نمبر پر چلے گئے، ارجنٹائن کے ڈیگو سچواٹزمین ایک درجہ ترقی کے بعد 15 ویں سے 14 ویں نمبر پر چلے گئے، کینیڈین ڈینس شاپوالو کی لمبی چھلانگ 13 درجے ترقی پاکر 28 ویں سے 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے، سوئس سٹار سٹین واورینکا 16 نمبر پر برقرار ہیں، روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف کی 9 درجے تنزلی 8 ویں سے 17 نمبر پر چلے گئے، آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار 18 نمبر پر برقرار ہیں، امریکا کے جان اسنر دو درجے تنزلی کے بعد 17ویں سے 19 ویں نمبر پر چلے گئے اور بلغاریہ کے گریگور دیمتروف بھی 7 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹونٹی میں داخل ہوگئے ہیں، 27 ویں سے 20 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ سابق عالمی نمبر ایک اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے نئی درجہ بندی کے مطابق ایک درجہ ترقی کے بعد 128 ویں سے 127 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔