راولپنڈی، اسلام آبادمیں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں (آج) ہفتہ کو تیز ہواﺅں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں (آج) ہفتہ کو تیز ہواﺅں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلستان میں گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، دیر، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، سرگودہا، خوشاب اور میانوالی میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، کوئٹہ، ژوب کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب زیادہ بارش اسلام آباد (ایئر پورٹ 29 ، بوکرا 23، گولڑہ 21، زیروپوائنٹ 18، سیدپور 16) ، راولپنڈی (چکلالہ 25، شمس آباد 21)، اٹک 23، مری 22، جہلم 13، چکوال 09، جوہرآباد 03، نور پورتھل، بھکر، منگلا 01، کاکول 25 ، پاراچنار، بالاکوٹ 18، پٹن 17، کالام، بنوں 16، دیر (بالائی 15)، چیراٹ، مالم جبہ 11، سیدوشریف 10، پشاور، تخت بائی 08، میرکھانی 03، دروش 02 ، مظفرآباد (سٹی 13، ایئر پورٹ 07) ، گڑھی دوپٹہ 11، راولاکوٹ 04، کوٹلی 02، ژوب 07 ، گوپس، بگروٹ 02 اور استور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی03 ،کالام منفی02، گوپس، استور، پاراچنار، ہنزہ اور بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں