راولپنڈی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):تھانہ نصیر آباد پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق اشتہاری نے لین دین کے تنازع پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔
نصیر آباد پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا، مقدمے میں ملوث اشتہاری کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
گرفتار اشتہاری مئی 2023 سے پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، گرفتار اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا ۔








