راولپنڈی، 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد نے قوت سماعت و گویائی سے محروم 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست موصول ہونے پر نصیر آباد پولیس نے بلا تاخیر مقدمہ درج کیا

راولپنڈی۔1جولائی (اے پی پی):راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد نے قوت سماعت و گویائی سے محروم 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست موصول ہونے پر نصیر آباد پولیس نے بلا تاخیر مقدمہ درج کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا قانونی تقاضوں کے مطابق میڈیکل معائنہ بھی کروا دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا ہے کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی اور ہراسمنٹ جیسے سنگین جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

 

مزید خبریں