راولپنڈی تھانہ چونترہ کے علاقہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 08 سالہ بچی سمیت 03 افراد کے جاں بحق ہونے پر سی پی او کا نوٹس

130
Firing

راولپنڈی۔ 08 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی تھانہ چونترہ کے علاقہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 08 سالہ بچی سمیت 03 افراد کے جاں بحق ہونے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے،

واقعہ کی اطلا ع پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، اے ایس پی صدر سرکل نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 08 سالہ بچی سمیت 03 افراد کے جاں بحق ہونے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتار کا حکم دیا،مقتولین گاڑی پر جا رہے تھے کہ مخالف فریق نے فائرنگ کردی ،

واقعہ میں شجاع یونس، عاطف اور 08 سالہ انابیہ جاں بحق جبکہ فلک شیر، ثاقب اور تابندہ بھی زخمی ہیں، واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،واقعہ کی اطلا ع پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، اے ایس پی صدر سرکل نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے، نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر موجود ہے، شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی