راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں قتل کے واقعات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
راولپنڈی میں قتل کے مختلف واقعات میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے

مزید خبریں
راولپنڈی۔22جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں قتل کے واقعات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے جائیداد کے تنازع پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ زیر حراست ملزم نے جائیداد کے تنازع پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا تھا، جو بعد ازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھیں۔ آر اے بازار پولیس نے ایک ہفتہ قبل شہری کو قتل کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنیاد پر چھریوں کے وار کرکے شہری کو زخمی کیا تھا جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔اسی طرح صادق آباد پولیس نے دو ہفتے قبل معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔








