راولپنڈی میں مرغبانی کے تربیتی کورسز کا اجراءآئندہ ماہ ہوگا

راولپنڈی۔ 28 جون (اے پی پی) مرغبانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ تربیت میں اضافے کے لیے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں 6ماہ دورانیہ کے چار کورسز کا اجراء03جولائی سے ہوگا۔سنےئر رےسرچ آفےسر شعبہ توسیع ڈاکٹر عبدالرشید نے” اے پی پی“ کو بتایاکہ پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی وقتا فوقتا مختلف تربےتی کورسز کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد پولٹری کے شعبہ مےں دلچسپی رکھنے …

راولپنڈی۔ 28 جون (اے پی پی) مرغبانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ تربیت میں اضافے کے لیے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں 6ماہ دورانیہ کے چار کورسز کا اجراء03جولائی سے ہوگا۔سنےئر رےسرچ آفےسر شعبہ توسیع ڈاکٹر عبدالرشید نے” اے پی پی“ کو بتایاکہ پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی وقتا فوقتا مختلف تربےتی کورسز کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد پولٹری کے شعبہ مےں دلچسپی رکھنے والے حضرات کو جدےد ٹےکنالوجی کے ذرےعے اپنی پےداوار کو بڑھانے اور بےمارےوں سے بچاﺅ کے لےے کورسز کروائے جائےں گے اس سلسلے مےں 6ماہ کے چار مختلف کورسز 3جولائی 2017سے شروع ہوں گے۔ ڈاکٹر عبدلرشےد نے کہا کہ ان تربےتی کورسز مےں پولٹری ہاوسنگ اےنڈ مےنجمنٹ،پولٹری ہےچری مےنجمنٹ لبارٹری ٹےکنیشن فارپولٹری ڈےزےززاور پولٹری فےڈ واٹر ٹےسٹنگ لےپ ٹےکنےکس کے کورسز شامل ہےں۔

مزید خبریں

Leave a Reply