راولپنڈی۔28اکتوبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے جبکہ 367 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں گے۔سینئر افسران فیلڈ میں ڈیوٹی چیک کریں …
راولپنڈی میں پاک۔ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک پلان

مزید خبریں
راولپنڈی۔28اکتوبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے جبکہ 367 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں گے۔سینئر افسران فیلڈ میں ڈیوٹی چیک کریں گے، روف ٹاپس پر سنائپرز تعینات ہوں گے اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے مؤثر ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔








