راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کے قبضے سے ایک کلو 600 گرام چرس برآمد کی
راولپنڈی میں 3 منشیات فروش گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔10جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کے قبضے سے ایک کلو 600 گرام چرس برآمد کی جبکہ ویسٹریج اور پیرودہائی پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان سے بالترتیب 15 اور 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔








