راولپنڈی پولیس، دو ملزمان گرفتار ، ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

راولپنڈی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 2 کلو 480 گرام چرس برآمد کی۔

راولپنڈی۔24مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 2 کلو 480 گرام چرس برآمد کی۔ اسی طرح آر اے بازار پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی اور منشیات فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں