اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ چھٹی پاک امریکا بزنس کانفرنس 20جون کو منعقد ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایاکہ پاک امریکا بزنس مواقع کانفرنس راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقد ہوگی جس کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے ۔ثاقب …
راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام چھٹی پاک امریکا بزنس کانفرنس 20جون کو منعقد ہوگی،صدر ثاقب رفیق

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ چھٹی پاک امریکا بزنس کانفرنس 20جون کو منعقد ہوگی ۔
یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایاکہ پاک امریکا بزنس مواقع کانفرنس راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقد ہوگی جس کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے ۔ثاقب رفیق نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر اس سے پہلے امریکا میں پانچ کامیاب نمائشیں منعقد کراچکاہے ،یہ چھٹی پاک امریکا بزنس کانفرنس ہوگی جس کے دوران مختلف کمپنیز کی جانب سے سٹالز کے ساتھ ساتھ بی ٹو بی میٹنگز بھی منعقد کی جائیں گی ۔
پاک ورلٖڈ ٹریڈ اینڈ ایکسپو سنٹر کے کوآرڈینیٹر فہد برلاس نے بتایاکہ پاک امریکا بزنس کانفرنس میں شرکت کے لیے متعدد کمپنیز دلچسپی کا اظہار کرچکیں، اس ضمن میں درجنوں پاکستانی کمپنیز نے رجسٹریشن کروالی ہے ۔








