راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے قلیوں، صفائی کرنے والے عملہ اور دیگر ملازمین میں 225 راشن بیگز تقسیم

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے مزدور دوست اقدامات کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے قلیوں، صفائی کرنے والے عملے اور دیگر کلاس چہارم کے ملازمین میں 225 راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ راشن کی یہ تقسیم ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کم آمدنی والے ریلوے ملازمین کی …

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے مزدور دوست اقدامات کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے قلیوں، صفائی کرنے والے عملے اور دیگر کلاس چہارم کے ملازمین میں 225 راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ راشن کی یہ تقسیم ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کم آمدنی والے ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ راشن بیگز کی فراہمی کا یہ سلسلہ ماہانہ بنیادوں پر باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ محنت کش طبقے کو مسلسل ریلیف فراہم کیا جا سکے۔وفاقی وزیرِ ریلوے کے خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ ریلوے کے قلی اور کلاس چہارم کے ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے بغیر ریلوے کی ترقی ممکن نہیں۔ حکومت ریلوے کے محنت کش ملازمین کو درپیش معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

راشن کی تقسیم کے موقع پر ریلوے قلیوں اور کلاس چہارم کے ملازمین نے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ان کی معاشی مشکلات میں وقتی کمی آئی ہے بلکہ انہیں یہ اعتماد بھی ملا ہے کہ وفاقی وزیرِ ریلوے ان کے مسائل سے باخبر ہیں اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہے ہیں۔