
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں سینٹری ورکرز کی خالی آسامیاں نہیں ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بکرا منڈی چوک ، ٹاہلی موری اور چکلالہ میں 6 سینٹری ورکر کام کررہے تھے ،
ان ورکرز نے اپنی ذمہ داریوں کےمقام متعلقہ حکام کو اطلاع دیے بغیر تبدیل کر لئے ہیں، یہ لوگ کسی اور جگہ بھی کام کرتے تھے، اس وقت کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس کوئی آسامیاں نہیں جن پر انہیں تعینات کیاجائے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان سینٹری ورکرز کے پاس ایک سے زائد جگہوں پرکام کرنے کے مواقع موجود ہیں اور وہ اپناگزر بسر کررہے ہیں، ہمارے ہاں اس کاکوئی حل نہیں ۔