سینٹ لوشیا۔11ستمبر (اے پی پی):ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے مینز کیریبین پریمیئر لیگ کے 12ویں میچ میں سینٹ لوشیا کنگز کو4وکٹوں سے شکست دے کر لیگ کے بارہویں ایڈیشن میں دوسری فتح حاصل کرلی ۔ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم کی طرف سے ملنے واالا 188رنز کا ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ سینٹ لوشیا کنگز کے روسٹن …
مینز کیریبین پریمیئر لیگ ، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے 12ویں میچ میں سینٹ لوشیا کنگز کو 4وکٹ سے ہرا دیا
سینٹ لوشیا۔11ستمبر (اے پی پی):ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے مینز کیریبین پریمیئر لیگ کے 12ویں میچ میں سینٹ لوشیا کنگز کو4وکٹوں سے شکست دے کر لیگ کے بارہویں ایڈیشن میں دوسری فتح حاصل کرلی ۔ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم کی طرف سے ملنے واالا 188رنز کا ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
سینٹ لوشیا کنگز کے روسٹن چیسی کے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے کپتان کیرون پولارڈ ناقابل شکست اور دھواں دار 52 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے ایم سی پی ایل کے 12ویں میچ میں سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بناکر ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 188رنز کا ہدف دیا۔
سینٹ لوشیا کنگز کے روسٹن چیسی ناقابل شکست 56 اور فاف ڈو پلیسی 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن اور وقار سلام خیل نے دو، دو جبکہ کیرون پولارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے کپتان کیرون پولارڈ کی دھواں دار اور ناقابل شکست 52 رنزکی اننگز کی بدولت 188 رنز کا مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شاکر پیرس 57 رنز کے ساتھ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے دوسرےنمایاں بلے باز رہے۔سینٹ لوشیا کنگز کے میتھیو فورڈ اور نوراحمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔کیرون پولارڈ مرد میدان قرار پائے ۔









