راولپنڈی ۔ 25 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ یکم مئی سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ریپ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اور کانگریس ممبر پی ایچ ایف محمد یاسین نے اے پی پی کو بتایا کہ راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایونٹ یکم سے 5 مئی تک …
راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ یکم مئی سے شروع ہوگا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 25 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ یکم مئی سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ریپ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اور کانگریس ممبر پی ایچ ایف محمد یاسین نے اے پی پی کو بتایا کہ راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایونٹ یکم سے 5 مئی تک شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ 17 کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گے جبکہ تمام کلبز میچ میں دو انڈر 16 کھلاڑی شامل کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔








