راولپنڈی کے شہری دوران ڈرائیونگ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں،سی پی او کا پیغام

راولپنڈی۔23جنوری (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے سیٹ بیلٹ کے استعمال اور اہمیت کے حوالے سے شہریوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں، روڈ سیفٹی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو اپنی عادت بنائیں۔ سی پی او راولپنڈی نے ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے …

راولپنڈی۔23جنوری (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے سیٹ بیلٹ کے استعمال اور اہمیت کے حوالے سے شہریوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں، روڈ سیفٹی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو اپنی عادت بنائیں۔

سی پی او راولپنڈی نے ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے تحت شہریوں سے ملاقات کے دوران سیٹ بیلٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری اور لاپرواہی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے۔ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور گاڑیوں کی ونڈ سکرین پر سیٹ بیلٹ سے متعلق شفاف حفاظتی اسٹیکرز بھی چسپاں کیے گئے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، راولپنڈی کو روڈ سیفٹی کے اعتبار سے مثالی شہر بنانے کے لیے پولیس پُرعزم ہے۔