راہزنی میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان گرفتار

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):تھا نہ کھنہ پولیس نے شہر یو ں کو لو ٹنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فون، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ کھنہ پولیس …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):تھا نہ کھنہ پولیس نے شہر یو ں کو لو ٹنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فون، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے ر اہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملو ث گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت حما د خا ن اور وقاص خا ن کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھا نہ کھنہ اور ملحقہ علا قوں سے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جوادطارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کریک ڈائون جا ری ہےجس کی وجہ سے سنگین نو عیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جاری رکھی جائیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار۔15 پر فوری اطلا ع دیں۔

مزید خبریں