رستمِ پاکستان دنگل کا انعقاد 16۔جنوری 2026 کو جناح اسٹیڈیم میں ہوگا,کمشنرگوجرانوالہ

گوجرانوالہ 02 جنوری (اے پی پی):رستمِ پاکستان دنگل کا انعقاد 16جنوری 2026 کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہوگا،جیتنے والے خوش نصیب پہلوان کو 15لاکھ  روپے،دوسرے نمبر پر آنے والے کو 10لاکھ  روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 5 لاکھ روپے کے انعامات دئیے جائیں گے۔دنگل کے ایونٹ کے حوالے سے ایک جامع پریس کانفرنس کا انعقاد کمشنر دفتر میں کیا گیا. جس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد،ممبران صوبائی …

گوجرانوالہ 02 جنوری (اے پی پی):رستمِ پاکستان دنگل کا انعقاد 16جنوری 2026 کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہوگا،جیتنے والے خوش نصیب پہلوان کو 15لاکھ  روپے،دوسرے نمبر پر آنے والے کو 10لاکھ  روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 5 لاکھ روپے کے انعامات دئیے جائیں گے۔دنگل کے ایونٹ کے حوالے سے ایک جامع پریس کانفرنس کا انعقاد کمشنر دفتر میں کیا گیا.

جس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد،ممبران صوبائی اسمبلی عمر فاروق ڈار اور قیصر اقبال سندھو کے علاؤہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق ،اے سی جنرل محمد عامر ،ڈی ایس او فیصل امیر خاں ،ڈی ایس او محمد سجاد ،محمد انعام بٹ پہلوان ،ریاض پہلوان اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ہمیشہ سے پہلوانی اور طاقت کے کھیلوں کا گڑھ رہا ہے، اور رستمِ پاکستان دنگل جیسے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں گے بلکہ شہر کی تاریخی پہچان کو بھی اجاگر کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے انتظامی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ دنگل کے انعقاد کے لیے سکیورٹی، سہولیات اور شائقینِ کھیل کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ ایونٹ ایک یادگار اور محفوظ تجربہ ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس میں صوبائی اسمبلی کے اراکین عمر فاروق ڈار اور قیصر اقبال سندھو نے بھی شرکت کی اور دنگل کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے قومی سطح کے مقابلے نوجوانوں کےٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے میدان میں گوجرانوالہ کو نمایاں مقام دلانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی او سپورٹس فیصل امیر خاں اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رستمِ پاکستان دنگل شاندار انداز میں منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے نامور پہلوان شرکت کریں گے اور شائقین کو اعلیٰ معیار کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ نہ صرف گوجرانوالہ بلکہ پورے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مزید خبریں