رشکئی خصوصی زون کا قیام سی پیک کے تحت ملک میں قائم ہونے والے بڑے منصوبوں میں شامل ہے، خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی

پشاور۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):رشکئی خصوصی زون کا قیام سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں قائم ہونے والے بڑے منصوبوں میں شامل ہے جو خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ کمپنی اور چائنہ کی تعمیراتی کمپنی سی آر بی سی کے باہمی اشتراک سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی حکام کے مطابق زون کے پہلے مرحلے کا تعمیراتی کام تقریبا مکمل کیا …

پشاور۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):رشکئی خصوصی زون کا قیام سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں قائم ہونے والے بڑے منصوبوں میں شامل ہے جو خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ کمپنی اور چائنہ کی تعمیراتی کمپنی سی آر بی سی کے باہمی اشتراک سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی حکام کے مطابق زون کے پہلے مرحلے کا تعمیراتی کام تقریبا مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ یہ خصوصی زون مجموعی طور پر 1000 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہوگا، اسی طرح زون میں702 ایکڑ اراضی صنعتی پلاٹس اور 76 ایکڑ کمرشل پلاٹس کیلئے مختص کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی حکام کے مطابق اقتصادی زون میں صنعتکاری کیلئے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی صنعت کاروں اور کاروباری حضرات بھی راغب ہو رہے ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں اب تک 18 ملکی اور ایک چینی صنعت کیلئے یہاں پلاٹ فراہم کیئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی حکام کے مطابق زون میں مطلوبہ معیار کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی انتہائی خوش آئند ہے،

یہاں پر ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی ، یہ صنعتی زون اپنی جغرافیائی اہمیت کے مطابق تیزی کیساتھ ترقی کی جانب گامزن ہو اور صوبے میں صنعتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو جائے۔خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی حکام کے مطابق رشکئی اسپیشل اکنامک زون کے فیز ون کی افتتاح اور رشکئی اسپیشل اکنامک زون کا قیام سی پیک کے تحت ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے، منصوبے کا فیرون کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے،

رشکئی اسپیشل اکنامک زون کے فیز ون 247 ایکڑ رقبے پر محیط فیزون میں 18 زون انٹر پرائزز موجود ہیں جن میں 7 انٹر پرائز ز زیر تعمیر ہیں، فیرون سے 85 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی حکام کے مطابق خصوصی اقتصادی زون رشکئی صوبائی حکومت کا صنعتی ترقی کی جانب کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا قیام سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے باہمی تعاون کے ذریعے عمل میں لایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مزکورہ منصوبہ صوبے میں صنعتکاری کے فروغ اور معاشی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،اس منصوبے سے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو نوکریاں ملنے سے خوشحالی آئے گی،انڈسٹری لگنے سے لوگوں کو روزگار ملے گا،رشکئی سپیشل اکنامک زون منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے تقریبا 50ہزار بالواسطہ جبکہ لاکھوں بلاواسطہ مواقع میسر آئینگے۔

واضح رہے کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون کے ساتھ ساتھ صوبے میں دیگر اضلاع میں بھی صنعتی زون کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے صوبے میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کو بجا طور پر پاکستان کی اقتصادی ومعاشی شہ رگ کہا جا سکتا ہے اس کی تکمیل سے ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خیبر پختونخوا میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اس میں مرکزی حیثیت رشکئی اکنامک زون کو حاصل ہو گی جہاں چین سے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت بھاری صنعتیں قائم کی جائیں گی۔یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ خیبر پختونخوا اور شاہراہ ریشم(سلک روڈ)کا ایک طویل پس منظر ہے اس کی اہمیت بھی مسلمہ ہے۔