راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے 11 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر صفائی، سینی ٹیشن اور دیگر شہری سہولیات کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات کو مذہبی و سماجی حلقوں اور عزاداران نے بھرپور سراہتے ہوئے متعلقہ حکام اور عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
مذہبی و سماجی حلقوں اور عزاداران کا راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو خراج تحسین

مزید خبریں
راولپنڈی۔28جون (اے پی پی):راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے 11 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر صفائی، سینی ٹیشن اور دیگر شہری سہولیات کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات کو مذہبی و سماجی حلقوں اور عزاداران نے بھرپور سراہتے ہوئے متعلقہ حکام اور عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مذہبی و سماجی شخصیات نے کہا کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سعد الرحمن، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر کمال سمیت صفائی عملے نے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے جلوس کے راستوں پر بہترین انتظامات یقینی بنائے، جو انتظامیہ کی ذمہ داری، پیشہ وارانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے کا عملی مظہر ہیں۔
دریں اثناء دربار عالیہ سخی سید شاہ پیارا کاظمی المشہدی سرکار کے متولی و سجادہ نشین باوا سید قاسم علی شاہ کاظمی المشہدی اور سید اظہار شاہ نقوی نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلوس کے روٹس پر صفائی و ستھرائی، سڑکوں کی دھلائی، چونے اور پانی کے چھڑکاؤ کے علاوہ نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کے باعث عزاداران کو صاف، محفوظ اور پرامن ماحول میسر آیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور صفائی عملے کی انتھک کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔








