رفح کراسنگ پر مسلسل اسرائیلی پابندیاں، ایک ہفتے میں صرف 225 مسافروں کی آمد و رفت

رام اللہ ۔11فروری (اے پی پی):غزہ میں قائم سرکاری میڈیا دفتر نےاطلاع دی ہے کہ رفح کراسنگ پر عائد مسلسل پابندیوں کے باعث رواں ماہ کی 2 تاریخ سے 9 تاریخ کے درمیان صرف 225 مسافروں نے سرحد پار کی۔العربیہ کے مطابق میڈیا دفتر نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسی مدت کے دوران غزہ پہنچنے والے افراد کی تعداد 172 رہی جبکہ 26 مسافروں کو سفر سے روک …

رام اللہ ۔11فروری (اے پی پی):غزہ میں قائم سرکاری میڈیا دفتر نےاطلاع دی ہے کہ رفح کراسنگ پر عائد مسلسل پابندیوں کے باعث رواں ماہ کی 2 تاریخ سے 9 تاریخ کے درمیان صرف 225 مسافروں نے سرحد پار کی۔العربیہ کے مطابق میڈیا دفتر نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسی مدت کے دوران غزہ پہنچنے والے افراد کی تعداد 172 رہی جبکہ 26 مسافروں کو سفر سے روک کر واپس بھیج دیا گیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ سفر کرنے والوں میں اکثریت مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سفری سرگرمیاں صرف چند مخصوص ایام تک محدود رہیں جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے روز کراسنگ مکمل طور پر بند رہی۔ بیان میں نشاندہی کی گئی کہ مجموعی طور پر آنے اور جانے والے مسافروں کی تعداد محض 397 رہی، حالانکہ اس مدت میں تقریبا 1600 افراد کا سفر طے تھا۔غزہ کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کراسنگ کا موجودہ جزوی افتتاح مہینوں سے جمع شدہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ نقل و حرکت پر عائد پابندیوں اور انسانی صورتحال کی ابتری کے باعث مذکورہ مدت کے دوران سفری شیڈول پر عمل درآمد کی شرح صرف 25 فیصد رہی۔