رمضان اعانت، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی تین ارب ریال کی امداد تقسیم کرنے کی ہدایت

ریاض۔20فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں میں رمضان المبارک میں 3 ارب ریال سے زیادہ امداد تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی نے سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں اور رمضان کے دوران ضرورت مند شہریوں …

ریاض۔20فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں میں رمضان المبارک میں 3 ارب ریال سے زیادہ امداد تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی نے سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں اور رمضان کے دوران ضرورت مند شہریوں کی ضروریات پر توجہ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ اقدام ماہ رمضان المبارک میں مستحق افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اقدام کے تحت خاندان کے سربراہ کو ایک ہزار ریال اور ہر فیملی ممبر کو 500 ریال مالی معاونت کی مد میں دیئے جائیں گے۔ توقع ہے کہ یہ رقم چوبیس گھنٹے کے اندر سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں کے بینک اکاونٹ میں براہ راست منتقل کی جائے گی۔ یاد رہے کہ بیوہ، یتیم، بے روزگار افراد، معمر اور معذور سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔