لاہور۔18فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے رمضان سے قبل مہنگائی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 20 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی …
رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کے خلاف دائر درخواست پر جواب طلب

مزید خبریں
لاہور۔18فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے رمضان سے قبل مہنگائی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 20 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔ سابق عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت قیمتیں مقرر کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت20 فروری تک ملتوی کردی۔








