ریاض۔20فروری (اے پی پی):ادارہ امورحرمین شریفین نے رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ادارہ امورحرمین نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دوعشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے اوقات صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک جبکہ صبح 2 بجے سے نماز فجر سے قبل 5 بجے …
رمضان المبارک میں ’ریاض الجنہ‘ کی زیارت کے لئے نئے شیڈول کا اعلان

مزید خبریں
ریاض۔20فروری (اے پی پی):ادارہ امورحرمین شریفین نے رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ادارہ امورحرمین نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دوعشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے اوقات صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک جبکہ صبح 2 بجے سے نماز فجر سے قبل 5 بجے صبح تک ہوں گے۔خواتین زائرین کے لیے بھی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے اوقات رات 11 سے 1.40 منٹ تک جبکہ نماز فجر کے بعد صبح 6 سے 11 بجے تک ہیں۔ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے تین اوقات ہیں۔
صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک، رات 11 سے 12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک ہوگا۔ تیسرے عشرے میں خواتین کے لیے ریاض الجنہ کے اوقات فجر کے بعد صبح 6 سے 11 بجے تک ہیں۔ ادارہ امورحرمین کا کہنا ہے کہ ریاض الجنہ کے لیے نسک ایپ پر پیشگی بکنگ کرنا ضروری ہے۔ اپائنٹنمٹ کا مقصد زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مقررہ وقت پر ریاض الجنہ میں آرام سے نوافل ادا کرکے روضہ رسول پر حاضری دے سکیں۔ یاد رہے کہ روضہ شریفہ(ریاض الجنہ) کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر وزیٹر کو دس منٹ ملتے ہیں۔








