رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (بدھ) کوپشاور میں ہوگا

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):رمضان المبارک 1447ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اہم اجلاس کل (بدھ)کو پشاور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا آغاز شام 04:30 بجےدفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف، عید گاہ چارسدہ روڈ، پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد (خطیب واہمام بادشاہی مسجد لاہور) کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):رمضان المبارک 1447ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اہم اجلاس کل (بدھ)کو پشاور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا آغاز شام 04:30 بجےدفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف، عید گاہ چارسدہ روڈ، پشاور میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد (خطیب واہمام بادشاہی مسجد لاہور) کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران کے علاوہ وزارت مذہبی امور حکومتِ پاکستان، سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہونگے۔

ملک بھر سے چاند کی شہادتیں وصول کرنے کے بعد حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ کسی بھی معلومات یا شہادت کے لیے ظفر اللہ: 9100619-0333 / 2630716-0300، مولانا عبد الخبیر آزاد: 9410041-0321 سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔