رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات کو ) کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی مینب الرحمن کریں گے۔ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ ملک بھر …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات کو ) کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی مینب الرحمن کریں گے۔ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کریں گے۔