رمضان میں قوم کی دعائیں رنگ لائیں، پاکستان روایتی حریف اور دفاعی چیمپئن بھارت کو 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نیا چیمپئن بن گیا

اوول ۔ 18 جون (اے پی پی) رمضان میں قوم کی دعائیں رنگ لائیں، پاکستان روایتی حریف اور دفاعی چیمپئن بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، گرین شرٹس نے 1992ءورلڈ کپ کے بعد پہلی بار ففٹی اوور آئی سی سی ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، گرین …

اوول ۔ 18 جون (اے پی پی) رمضان میں قوم کی دعائیں رنگ لائیں، پاکستان روایتی حریف اور دفاعی چیمپئن بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، گرین شرٹس نے 1992ءورلڈ کپ کے بعد پہلی بار ففٹی اوور آئی سی سی ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، گرین شرٹس نے بھارتی سورماﺅں کا غرور خاک میں ملا کر قوم کو عید سے قبل خوشیوں کا تحفہ پیش کیا، پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فخر زمان اور اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 128 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، شاہینوں کے سامنے بھارتی باﺅلرز بالکل بے بس نظر آئے، سورما سرتوڑ کوشش کے باوجود صرف 3 وکٹیں لے سکے، فخر زمان نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، فخر 114 رنز بنا کر نمایاں رہے، اظہر علی 59 اور محمد حفیظ 57 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے، جواب میں بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 158 رنز پر پویلین لوٹ گئی، محمد عامر نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو آﺅٹ کر کے حریف ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی، شاہینوں کے سامنے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اس کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی گرتی رہیں، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، ہرڈک پانڈیا نے کوشش کی تاہم ان کی 76 رنز کی اننگز بھی بے کار ثابت ہوئی۔ عامر اور حسن نے 3، 3، شاداب نے 2 اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ فخر زمان میچ اور حسن علی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply