رمضان کے دوعشروں میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد کو آگاہی خدمات فراہم کی گئی ہیں، شیخ عبدالرحمان السدیس

ریاض۔22مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ الحرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ’ماہ صیام کے دوعشروں میں 25 لاکھ سے زائد افراد کو آگاہی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ عاجل نیوز کے مطابق شیخ السدیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے آخری عشرے میں زائرین کے استقبال کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی …

ریاض۔22مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ الحرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ’ماہ صیام کے دوعشروں میں 25 لاکھ سے زائد افراد کو آگاہی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

عاجل نیوز کے مطابق شیخ السدیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے آخری عشرے میں زائرین کے استقبال کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علمی دروس کے سیشنز اور زائرین کو دینی امور کی آگاہی فراہم کرنے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ رمضان کے دوران حفظ قرآن کریم کے خصوصی حلقوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں زائرین میں لاکھوں معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔