کراچی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعرات کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیبب 50 روپے اور 53 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے …
روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 250 روپے اور 6 ہزار 698 روپے پر بند
کراچی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعرات کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیبب 50 روپے اور 53 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 200 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 250 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 645 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 698 روپے ہو گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 385 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 843 روپے پر بند ہوئے۔









