کراچی ۔ 10 نومبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 600 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 73 روپے پر …
روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 600 اور 7 ہزار 73 روپے پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 نومبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 600 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 73 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 745 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 73 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ءکی 23 ہزار 900 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار روپے سے 7 ہزار روپے فی من رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ پور چاکر کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاﺅ 6 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ سانگھڑ اور شہداد پور کی روئی کی بالترتیب 2 ہزار گانٹھوں اور 1 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 200 روپے فی من پر بند ہوئے۔








