روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 750 روپے اور 7 ہزار 234 روپے پر بند

کراچی ۔ 23 مئی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ منگل کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے …

کراچی ۔ 23 مئی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ منگل کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 750 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 288 روپے سے کم ہو کر 7 ہزار 234 روپے رہ گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 885 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 379 روپے پر بند ہوئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply