روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 800 روپے اور 7 ہزار 288 روپے پر بند

کراچی ۔ 22 مئی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 800 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 288 روپے پر …

کراچی ۔ 22 مئی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 800 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 288 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 935 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 433 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2016-17ءکی 4 ہزار 731 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 850 روپے سے 7 ہزار روپے فی من رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply