رواں سال میں سب سے زیادہ 3800 تارکین وطن ہلاک،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 5 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے تارکین وطن کے لیے کام کرنے والے ادارے (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے رواں سال اب تک 3ہزار 800 تارکین وطن یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے جو پرخطرراستوں میں ہونےوالی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے کے ترجمان …

اقوام متحدہ۔ 5 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے تارکین وطن کے لیے کام کرنے والے ادارے (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے رواں سال اب تک 3ہزار 800 تارکین وطن یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے جو پرخطرراستوں میں ہونےوالی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے کے ترجمان ولیم اسپنڈلر کا کہنا ہے کہ ‘ہم رواں سال میں 3ہزار 800 تارکین وطن کی بحیرہ روم میں ہلاک ہونے یا غائب ہونے کی تصدیق کرسکتے ہیں،2016 میں ہونے والی یہ ہلاکتیں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں’۔ گزشتہ سال ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد 3 ہزار771 تھی جبکہ گزشتہ سال دس لاکھ سے زائد افراد بحیرہ روم کے ذریعے یورپ پہنچے تھے لیکن رواں سال اب تک یورپ پہنچے والوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار سے کم ہے۔

Leave a Reply