رواں سال وسطی ساحل میں 15ملین لوگوں کو امداد کی ضرورت ہوگی، اقوام متحدہ

73
اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل میری ڈی کارلو کاروس اور یوکرین کے درمیان موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت پر زور

اقوام متحدہ ۔28جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہنگامی امدادی رابطہ کار مارٹن گریفتھس نےکہا کہ وسطی ساحل میں بحران کے باعث اس سال خطے میں 15 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام، پائیدار ترقی کے مواقع میں کمی، غربت، اور برکینا فاسو، مالی اور نائجر میں کووڈ- 19بحران کی وجوہات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اور اس خطے کے 15ملین افراد کو فوری امداد درکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس مداد کی ضرورت گزشتہ سال سے 4 ملین زیادہ ہے اور اس کا مطلب ہے کہ رواں سال ہمیں ان تینوں ممالک میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لئے تقریباً 2 بلین امریکی ڈالردرکار ہوں گے۔

انہوں نے خطے کے پائیدار حل اور انسانی ہمدردی اور ترقیاتی شعبے میں تعاون اور حقیقی پیش رفت کے لیے امن کی کوششوں پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا۔