رواں سال کی پہلی ششماہی مین چین کی جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 4.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے بدھ کو پریس کانفرنس کا انعقاد کیا
رواں سال کی پہلی ششماہی مین چین کی جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 4.7 فیصد اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ۔15جولائی (اے پی پی):رواں سال کی پہلی ششماہی مین چین کی جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 4.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے بدھ کو پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ،جس میں قومی ادارہ شماریات نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی اقتصادی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کئے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معیشت نے دبائو کے باوجود مناسب دائرے میں مستحکم کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پیداوار اور رسد میں تیز رفتار اضافہ ہوا،روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی،قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،غیر ملکی تجارت کی ترقی کا رجحان بہتر ہا، ترقی کے نئے محرکات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، عوامی بہبود کے تحفظ کے اقدامات موثر رہے جبکہ اقتصادی ترقی کی لچک مسلسل نمایاں ہو رہی ہے۔ ابتدائی حساب کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی مین چین کی جی ڈی پی 69.5704 ٹریلین یوآن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مستقل قیمتوں کی بنیاد پر 4.7 فیصد زیادہ ہے۔








