رواں مالی سال میں یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 3.8 بلین ڈالرکا بڑا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات کا 3.8 بلین ڈالرتک پہنچناانتہائی خوش آئند ہے،یورپی یونین، امریکہ اور دیگر خطوں کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کا رجحان درست سمت میں مثبت پیشرفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو یورپ کو برآمدات کے اضافے پر اپنے ایک بیان میں …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات کا 3.8 بلین ڈالرتک پہنچناانتہائی خوش آئند ہے،یورپی یونین، امریکہ اور دیگر خطوں کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کا رجحان درست سمت میں مثبت پیشرفت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو یورپ کو برآمدات کے اضافے پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جی سی پی پلس اسٹیٹس کی بدولت بیشتر پاکستانی مصنوعات کو یورپی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری اور ترجیحی داخلے کی اجازت ہے،برآمدات معیشت کو مستحکم کرنے، تجارتی خسارہ کم کرنے اور صنعتی پیداوار بڑھانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ رواں مالی سال میں یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات کا 3.8 بلین تک پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے،برطانیہ ، نیدرلینڈز، فرانس، جرمنی اور بیلجیئم سمیت شمالی اور مشرقی یورپ پاکستانی مصنوعات کیلئے ایک بڑی منڈی ہیں،یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کی یہ مضبوطی ملکی معیشت کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے،ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کی بحالی اور اقتصادی ترقی کا سفر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین، امریکہ اور دیگر خطوں کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کا رجحان درست سمت میں مثبت پیشرفت ہے،برآمدات میں اضافہ اور نئی مارکیٹس تک رسائی ہی معاشی ترقی کیلئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں، برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ کیلئے ویلیو ایڈیڈ صنعتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدرنے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو فعال، برآمدات میں اضافے کیلئے ٹارگٹ سونپے جائیں، برآمدات میں اضافے، صنعتی ترقی کیلئے توانائی قیمتوں اور شرح سود میں مزید کمی جیسے اقدامات ناگزیر ہیں۔