اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 20ـ2019ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران جیوٹ کی درآمدات میں 81.73 فیصد جبکہ ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں 40.17 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019 کے دوران جیوٹ کی درآمدات 21 لاکھ 85 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں …
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جیوٹ کی درآمدات میں 81.73 فیصد جبکہ ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں 40.17 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 20ـ2019ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران جیوٹ کی درآمدات میں 81.73 فیصد جبکہ ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں 40.17 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019 کے دوران جیوٹ کی درآمدات 21 لاکھ 85 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم ایک کروڑ 19 لاکھ 57 ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جیوٹ کی ملکی درآمدات میں 97 لاکھ 72 ہزار ڈالر یعنی 81.73 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق ربڑ ٹائرز اورٹیوبز کی درآمدات بھی رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 3 کروڑ 9 لاکھ 32 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 5 کروڑ 16 لاکھ 97 ہزار ڈالر رہی تھیں اس طرح ربڑ ٹائرز اورٹیوبز کی ملکی درآمدات میں 2 کروڑ 7 لاکھ 65 ہزار ڈالر یعنی 40.17 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔








