رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سونے کی درآمدات میں3.37فیصد کمی

سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سونے کی درآمدات میں3.37فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر2019ء کے دوران سونے کی درآمدات4.5ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران درآمدات کا حجم 4.6 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں تین فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔