رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی ملکی درآمدات میں22 فیصد اضافہ

کراچی ۔ 26 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی ملکی درآمدات میں22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران333.701 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران شعبہ کی درآمدات کا حجم 273.895 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس …

کراچی ۔ 26 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی ملکی درآمدات میں22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران333.701 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران شعبہ کی درآمدات کا حجم 273.895 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں جولائی تا ستمبر2017ءکے دوران59.806 ملین ڈالر یعنی22 فیصد زائد درآمدات کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply