رواں مالی سال کے دوران بڑی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران بڑی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہینو پاک کا ملکی مارکیٹ میں حصہ 50 فیصد سے زائد ہے اور کمپنی کی جولائی اور اگست 2016ءکے دوران بڑی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 82.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران کمپنی نے 503 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی …

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران بڑی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہینو پاک کا ملکی مارکیٹ میں حصہ 50 فیصد سے زائد ہے اور کمپنی کی جولائی اور اگست 2016ءکے دوران بڑی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 82.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران کمپنی نے 503 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 275 یونٹس فروخت کئے گئے تھے۔ معروف تجزیہ کار عامر شفاعت خان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کی دوسری بڑی کمپنی اسوزو ہے جس نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 368 یونٹس فروخت کئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 139 یونٹس فروخت کئے تھے

Leave a Reply