رواں مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروںکے شعبہ کی شرح نمو5.58 فیصد تک بڑھ گئی

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے ابتدائی دس ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں(ایل ایس ایم ) کے شعبہ کی شرح نمو5.58 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شرح ترقی 3.95 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے ابتدائی دس ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں(ایل ایس ایم ) کے شعبہ کی شرح نمو5.58 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شرح ترقی 3.95 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو میں1.63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں شوگرانڈسٹری کی شرح ترقی میں37.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ موٹر سائیکلز کی صنعت کی شرح نمو21فیصد رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply