اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءمیں جولائی تا مئی کے دوران مشینری کی درآمدات میں39.97 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 10.883 ارب ڈالر مالیت کی مشینری درآمد کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران درآمد کی گئی مشینری میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری ، …
رواں مالی سال کے دوران مشینری کی درآمدات میں39.97 فیصد کا نمایاں اضافہ،پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءمیں جولائی تا مئی کے دوران مشینری کی درآمدات میں39.97 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 10.883 ارب ڈالر مالیت کی مشینری درآمد کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران درآمد کی گئی مشینری میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری ، برقی آلات وغیرہ اور تعمیراتی مشینری کی درآمدات کا حصہ مشنیری کی مجموعی قومی درآمدات کے 50 فیصد کے قریب رہا ہے۔








