اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 7.17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری 2018ءکے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 7.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 1.066 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ فروری 2017ءکے دوران ٹیکسٹائلز کی ملکی برآمدات کا حجم 995.223 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا …
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 7.17 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 7.17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری 2018ءکے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 7.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 1.066 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ فروری 2017ءکے دوران ٹیکسٹائلز کی ملکی برآمدات کا حجم 995.223 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2018ءکے دوران سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 28.04 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور برآمدات گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی برآمدات 94.029 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 120.397 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔








