رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران چاول کی برآمدات میں 16.87فیصد کا اضافہ ہوا،بیورو برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران چاول کی برآمدات میں 16.87فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی سے اکتوبر تک 39کروڑ 15لاکھ 95ہزار ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 45کروڑ 76لاکھ 60ہزار ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران چاول کی برآمدات میں 16.87فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی سے اکتوبر تک 39کروڑ 15لاکھ 95ہزار ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 45کروڑ 76لاکھ 60ہزار ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے ہیں۔ اکتوبر 2017ءمیں 13کروڑ 70لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے چاول برآمد کئے گئے ۔

Leave a Reply