کراچی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.67 فیصد کا اضافہ ہواہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی49 لاکھ 14ہزار 17 لیٹر رہی تھی جس میں ایک …
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت15.67فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
کراچی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.67 فیصد کا اضافہ ہواہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی49 لاکھ 14ہزار 17 لیٹر رہی تھی جس میں ایک سال کے دوران 15فی صدسے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران جیٹ فیول آئل کی پیداوار 3 لاکھ 70 ہزار 169 لیٹر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3 لاکھ 85 ہزار 786 لیٹر تھی۔گزشتہ سال جولائی سے اکتوبر کے مقابلے میں اس سال 4.0 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق 4ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3.39 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی مقامی سطح پر پیدوار 51 ہزار 449 لیٹر جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ پیدوار53 ہزار 254 لیٹر رہی تھی۔موجودہ مالی سال کے 4ماہ کے دوران پٹرول کی پیداوار 9 لاکھ 31 ہزار 694 لیٹر جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یہ پیداوار 8 لاکھ 9 ہزار 730 لیٹر رہی تھی۔








