اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں 95.09 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران2ہزار 249 ملین روپے مالیت کے ٹرانسپورٹ آلات برآمد کیے گیے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران ٹرانسپورٹ آلات …
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں 95.09 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ادارہ برائے شماریات پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں 95.09 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران2ہزار 249 ملین روپے مالیت کے ٹرانسپورٹ آلات برآمد کیے گیے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات3 ہزار 548ملین روپے تک بڑھ گئیں ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں ایک ہزار 299ملین روپے یعنی 95.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔








