اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات میں21.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران 13ہزار 499 ملین روپے کا پلاسٹک میٹریل برآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی …
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات میں21.31 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات میں21.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران 13ہزار 499 ملین روپے کا پلاسٹک میٹریل برآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات 16ہزار 376ملین روپے تک بڑھ گئیں ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات میں 2 ہزار 877 ملین روپے یعنی 21.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔








