رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ مون سون کی مزید بارشوں کا امکان

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواﺅں/آندھی کے ساتھ مون سون کی مزید بارشیں ہوں گی، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواﺅں/آندھی کے ساتھ مون سون کی مزید بارشیں ہوں گی، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ (آج) جمعہ کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودہا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب، قلات، مردان ڈویژن تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Leave a Reply