روایتی تعلیم کی طرح ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تعلیم بھی معاشرہ کےلئے بہت اہم ہے، انجینئر محمد بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ ترتیب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ روایتی تعلیم کی طرح ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تعلیم بھی معاشرہ کےلئے بہت اہم ہے جبکہ سماجی وجوہات پر سکول چھوڑنے والے طلباءٹیکنیکل و پیشہ وارانہ ترتیب کے سینٹر سے رجوع کرتے ہیں جو کہ ترتیب پا کر اپنے اپنے شعبوں کے ماہر بن جاتے ہیں …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ ترتیب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ روایتی تعلیم کی طرح ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تعلیم بھی معاشرہ کےلئے بہت اہم ہے جبکہ سماجی وجوہات پر سکول چھوڑنے والے طلباءٹیکنیکل و پیشہ وارانہ ترتیب کے سینٹر سے رجوع کرتے ہیں جو کہ ترتیب پا کر اپنے اپنے شعبوں کے ماہر بن جاتے ہیں اور بہتر ٹیکشنز بھی ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں بارہ کہو میں الفردوس ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی جس کے وہ مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سینٹرز کے ترتیب یافتہ ماہر شخص نہ صرف خود اپنے لئے روز گار کے مواقع حاصل کریں گے بلکہ محفوظ ترین کام کو بھی یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو روز گار کے مواقع حاصل کرنے کےلئے پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کرنی چاہیئے اور اس طرح وہ معاشرے کا سود مند فرد بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے نجی و سرکاری شعبہ کی شراکت دارکے بارے میں کہا کہ اس قسم کے منصوبوں کے ہمیشہ حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہوتے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply