واشنگٹن۔ 13 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی حکومت کے لیے روس کی حمایت کے باعث روسی امریکی تعلقات اب تک کی نچلی ترین سطح پر آ چکے ہیں۔ غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات امریکی صدر نے واشنگٹن میں اس وقت کی جب ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں …
روس، امریکی تعلقات شاید اپنی نچلی ترین سطح پر ہیں، ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 13 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی حکومت کے لیے روس کی حمایت کے باعث روسی امریکی تعلقات اب تک کی نچلی ترین سطح پر آ چکے ہیں۔ غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات امریکی صدر نے واشنگٹن میں اس وقت کی جب ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے روس اور امریکا کے باہمی تعلقات میں ابتری ختم ہونے پر زور دیا۔ واشنگٹن اور ماسکو کے آپس کے روابط شام میں زہریلی گیس کے ایک ہلاکت خیز حملے کے بعد سے تناو¿ کا شکار ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز امریکی صدر نے اپنے روسی ہم منصب پیوٹن کو شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔







